سفر، قدم بہ قدم

گھر سے ایئرپورٹ، ہوٹل، حرم اور واپسی تک ہر مرحلہ

حرمین ٹرینحرمین تیز رفتار ٹرین مکہ مکرمہ، جدہ، جدہ ایئرپورٹ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ کو ملاتی ہے۔گھر سے ایئرپورٹ کی طرف روانگیروانگی سے ایک دن پہلے کاغذات اور سامان مکمل کر لیں، احرام کہاں باندھنا ہے اس کا فیصلہ کر لیں اور ایئرپورٹ پرواز سے کم از کم چار گھنٹے پہلے پہنچیں۔سعودی عرب آمدجہاز سے اتر کر امیگریشن، پھر سامان، پھر باہر اسکاؤٹس کی مدد سے اپنی سعودی کمپنی کی گاڑی تک پہنچیں۔ہوٹل پہنچناہوٹل پہنچ کر چیک اِن کریں، ہوٹل کا کارڈ اور لوکیشن محفوظ کریں اور حرم کا قریبی دروازہ معلوم کریں۔عمرہ کے لیے حرم کی طرف روانگیہوٹل سے نکلنے سے پہلے احرام، وضو اور ضروری سامان تیار کر لیں، گروپ کے ساتھ ملنے کی جگہ طے کر لیں اور جس دروازے سے داخل ہوں اس کا نام یاد رکھیں۔عمرہ کے بعد ہوٹل واپسیحلق یا قصر کے بعد آپ کا عمرہ مکمل ہے۔وطن واپسیواپسی سے دو دن پہلے پرواز اور ٹرانسپورٹ کا وقت تصدیق کریں، سامان کا وزن حد میں رکھیں، اور مکہ مکرمہ سے روانگی سے پہلے طوافِ وداع کر لیں۔ٹرانسپورٹ: شہروں کے درمیان سفر اور ایئرپورٹ واپسیآپ کے پیکج کی ٹرانسپورٹ (ایئرپورٹ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان) سعودی کمپنی کی ذمہ داری ہے، اور اس کی تفصیل آپ کے ٹرانسپورٹ واؤچر پر ہے۔